سائنسدان انسانی پسینے سے بھی بجلی پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان انسانی پسینے سے بھی بجلی پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (نیوز ڈیسک) توانائی پیدا کرنے کے متبادل ذرائع کی تلاش زور و شور سے جاری ہے لیکن پہلی دفعہ سائنسدان انسانی پسینے سے بھی بجلی پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ یہ دلچسپ تجربات یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے کئے۔ ان تجربات میں خصوصی طور پر تیار کی گئی بیٹری کو ورزش کرنے والے لوگوں کے جسموں پر لگایا گیا اور انہیں کچھ وقت تک ایک ورزشی سائیکل چلانے کو کہا گیا۔ ورزش کرنے والوں کے جسم پر آنے والے پسینے سے کامیابی سے بجلی پیدا کی گئی اور یہ دلچسپ بات بھی سامنے آئی کہ جو لوگ جسمانی طور پر قدرے کم فٹ ہیں وہ زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں کیونکہ وہ جلدی تھک جاتے اور انہیں پسینہ زیادہ آتا ہے۔ جو لوگ اوسطاً ہفتے میں ایک دفعہ سے بھی کم ورزش کرتے ہیں انہوں نے سب سے زیادہ بجلی پیدا ک ی۔ اس نئی قسم کی بیٹری کے انیوڈ میں ایک خاص انزائم ڈالا گیا ہے جو انسانی پسینے میں موجود لیکٹیٹ (Lactate) نامی مادے میں سے الیکٹران نکالتا ہے اور پھر بیٹری کا کیتھوڈ ان الیکٹرانوں کو اپنی طرف کشش کرتا ہے جس کی و جہ سے بجلی پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ سائنسدانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اسی طریقہ سے اتنی بجلی پیدا ہوسکے گی کہ ایک چھوٹا بلب جلایا جاسکے یا موبائل فون جارج کیا جاسکے۔

مزید :

صفحہ آخر -