برازیلین فٹبالرنیمار ایک بار پھر ایکشن میں آنے کیلئے تیار

برازیلین فٹبالرنیمار ایک بار پھر ایکشن میں آنے کیلئے تیار

  

بارسلونا ( نیٹ نیوز) برازیلین اسٹار نیمار ایک بار پھر ایکشن میں آنے کیلئے تیار ہیں، وہ بارسلونا کی ٹیم کے ساتھ باقاعدگی سے ٹریننگ کر رہے ہیں، دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کمر کی تکلیف سے نجات کے بعد اب ایک بار پھر میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں، وہ چند روز قبل بارسلونا کو جوائن کر چکے اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کا بھی سلسلہ شروع ہو چکا ہے تاہم ابھی تک ان کو کھلانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ کلب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیمار کے کھیلنے کا فیصلہ میڈیکل اسٹاف کرے گا۔ بارسلونا کا آخری دوستانہ میچ میکسیکن سائیڈ لیون سے ہو گا، اب تک پری سیزن میں اس نے بہتر پرفارمنس پیش کی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -