لوئس سواریز پر چار ماہ تک فٹبال سے دور رہنے کی سزا برقرار

لوئس سواریز پر چار ماہ تک فٹبال سے دور رہنے کی سزا برقرار

  

 لندن ( نیٹ نیوز )کھیلوں کی ثالثی عدالت نے یوراگوائے اور لیور پول کے کھلاڑی لوئس سواریز پر چار ماہ تک فٹبال سرگرمیوں سے دور رہنے کی سزا کو برقرار رکھا ہے تاہم انھیں بارسلونا کلب کے ساتھ ٹریننگ کے لیے کلیئر کر دیا ہے۔عدالت کے تفصیلی فیصلے کی مکمل وضاحت ایک بعد کی تاریخ تک شائع نہیں کی جائے گی۔لوئس سواریز کے وکلا نے گذشتہ ہفتے کی سماعت کے دوران کھیلوں کی عالمی عدالت سے انھیں بارسلونا کلب کے ساتھ ٹریننگ کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی تھی۔وکلا نے عدالت سے لوئس سواریز پر نو بین الاقوامی میچوں پر پابندی کو بھی کم کرنے کی استدعا کی تھی۔خیال رہے کہ فیفا نے برازیل میں کھیلے جانے والے فٹبال کے عالمی کپ کے ایک میچ میں اطالوی کھلاڑی جیورجیو چیلینی کو کاٹنے پر لوئس سواریز کو یہ سزا سنائی تھی۔فیفا نے 27 سالہ سواریز پر نو بین الاقوامی میچوں کی پابندی بھی عائد کی تھی۔اطالوی کھلاڑی جیورجیو چیلینی کے ساتھ جھگڑے کے بعد بارسلونا کلب لوئس سواریز کے ساتھ تقریبا 75 ملین پاﺅنڈ کا معاہدہ کیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -