کیریبین لیگ میں مصروف محمدحفیظ 18اگست کوقومی ٹیم جوائن کریں گے

کیریبین لیگ میں مصروف محمدحفیظ 18اگست کوقومی ٹیم جوائن کریں گے

  

کولمبو( نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر محمد حفیظ کیریبین لیگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے18اگست کو پاکستانی ٹیم کو کولمبو میں جوائن کریں گے۔جبکہ ون ڈے اسکواڈ کے بقیہ کھلاڑی شاہد آفریدی،فواد عالم،انور علی،صہیب مقصود،شر جیل خان اور ذوالفقار بابر جمعے کی شب کولمبو پہنچ گئے۔محمد حفیظ کی ٹیم کیریبین لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے اس لئے وہ تاخیرسے آنا چاہتے ہیں۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد شان مسعود،سر فراز احمد،اسد شفیق،عبدالرحمن وطن واپس جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -