رنز روکنے کے بجائے وکٹیں لینے کا فارمولا کامیاب رہا، وہاب ریاض
کولمبو( نیٹ نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آر م فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ رنز روکنے کے بجائے وکٹیں حاصل کرنے کا پلان کامیاب رہا۔جارحانہ بولنگ کی بدولت ہی سنگاکارا کو میدان بدر کیا، 3 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر ابتدا میں دباو¿ کا شکار تھا لیکن پچ سے تھوڑی مدد ملنا شروع ہوئی تو ردھم میں آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیسر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ طویل وقفے کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں عمدہ پرفارم کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے حوصلہ بڑھانے کیساتھ مفید مشورے بھی دیے، مینجمنٹ کی سپورٹ ہو تو کارکردگی میں بہتری لانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔میری پوری کوشش تھی کہ سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے بہترسے بہتر بولنگ کروں