پاکستانی جونیئر ٹیبل ٹینس ٹیم کا اعلان پیر کو ہوگا

پاکستانی جونیئر ٹیبل ٹینس ٹیم کا اعلان پیر کو ہوگا

  

کراچی(آن لائن) ساﺅتھ ایشین جونئیر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین کے کہا ہے کہ ٹیم کا اعلان بعض کھلاڑیوں کی مصروفیات کی وجہ سے نہیں کیاجاسکا ہے، انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے نیپال کی ٹیم 18اگست کو لاہور پہنچے گی جہاں سے وہ اسلام آباد جائے گی،ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ اسلام آباد میں سیاسی صورت حال کی وجہ سے کسی ملک نے اپنی ٹیم کو بھیجنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -