کریم بینزیما نے ریال میڈرڈ سے معاہدے کو2019ءتک توسیع کردی

کریم بینزیما نے ریال میڈرڈ سے معاہدے کو2019ءتک توسیع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ( نیٹ نیوز)فرانس کے اسٹرائیکر کریم بینزیما نے ریال میڈرڈ سے اپنے معاہدے کو2019ءتک توسیع کردی۔ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے مطابق مشہور فٹبالر کریم بینزیما نے 2018-19تک معاہدے میں توسیع کے لیے ہامی بھر لی ہے، کریم بینزیما کا معاہدہ جون2015میں ختم ہونا تھا تاہم انھوں نے پہلے ہی معاہدے کو طول دے دی ۔بینزیما 2009میں فرنچ کلب لیون سے ریال میڈرڈ میں شامل ہوئے تھے۔
بینزیما نے ابھی تک 235میچوں میں ریال میڈرڈکی نمائندگی کی اور 111گول کئے،بینزیما نے ریال میڈرڈ کو حالیہ چمپیئنز لیگ ،اسپینش لیگ اور دو دفعہ کوپا ڈیل رے چمپیئن شپ جیتنے میں اہم کردارادا کیا۔26سالہ بینزیما نے فرانس کی جانب سے 71میچ کھیلے اور 24گول کیے۔