پنجاب بھر میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلے جاری

پنجاب بھر میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلے جاری

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)جشن آزادی کے سلسلہ میں پنجاب بھر میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، لوگ جوق در جوق مقابلے دیکھنے کیلئے کھیلوں کے میدانوں کی طرف آئے، میدان پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتے رہے، کھلاڑیوں نے شاندار کھیل سے شائقین کے دل موہ لئے، تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے، ضلع اوکاڑہ میں کرکٹ ٹیپ بال فلڈلائٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں شاہین کرکٹ کلب، 786کرکٹ کلب، اوکاڑہ جمخانہ کرکٹ کلب، وکٹوریئس کرکٹ کلب، اکبر کرکٹ کلب، بابر شہید کرکٹ کلب، آصف کرکٹ کلب ، شہباز کرکٹ کلب اور صادق ناگھر کرکٹ کلب اور رفیق کرکٹ کلب نے کامیابی حاصل کی،پاکپتن میں فٹ بال کے میچ میں بریلیئنٹ فٹ بال کلب نے گرین فٹ بال کلب کو شکست دیدی، کرکٹ کے مقابلے میں سٹائلش کرکٹ کلب نے شائن الیون کو مات دی، ہاکی کے میچ میں آمنہ ہاکی کلب نے توکل ہاکی کلب کو ہرا دیا، سرگودھا میں فٹ بال کا میچ حافظ کلب نے شہزاد کلب کو شکست دیکر جیت لیا، کا مقابلہ ہوا میں جس میں چالیس کھلاڑی شریک ہوئے، اس میں احسن عباس، صائم حیات اور وحید احمد نے کامیابی حاصل کی رحیم یار خان میں سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں دو سو افراد نے شرکت کی، تحصیل صادق آباد میں ٹیبل ٹینس کا مقابلہ بگ برادرز نے جیت لیا،تحصیل لیاقت پور میں فٹ بال کے میچ میں ینگ فائٹرز کلب نے پکالاڑاں کلب کو مات دیدی۔

، فیصل آباد میں سائیکلنگ۔ جھنگ میں فلڈ لٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سٹی کرکٹ کلب نے کامیابی حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -