ریوڈی جنیرو، اولمپکس 2016 ءکی تیاریاں سست روی کا شکار

ریوڈی جنیرو، اولمپکس 2016 ءکی تیاریاں سست روی کا شکار

  

ریو ڈی جنیرو ( نیٹ نیوز)برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں دو ہزار سولہ میں ہونے والے اولمپکس کے آغاز میں صرف دو برس باقی رہ گئے ہیں۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد تمام نظریں اس شہر پر مرکوز ہیں۔ ایونٹ کی ابتدائی تیاریاں سست روی کا شکار اور آئی او سی بھی شہر کی میزبانی پرخدشات میں مبتلا ہیں۔ریو اولمپکس کے لئے برازیلی حکومت نے سولہ ملین ڈالرز کا بجٹ رکھا ہے جبکہ اس سے نصف سے بھی کم بجٹ میں دو ہزار بارہ میں لندن اولمپکس منعقد ہوئے تھے۔ رقم نجی شعبہ یا مشترکہ نجی اور سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -