زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا

زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا

  


ہرارے( نیٹ نیوز)زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن 12 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمو ں کے درمیان دوسرا میچ 19اگست کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 21اگست کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز کے اختتام پر زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں تین ملکی سیریز میں بھی شرکت کریں گی۔ اس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم بھی حصہ لے گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -