بنگلہ دیشی ٹیم مشفق الرحیم کی قیادت میں ویسٹ انڈیز پہنچ گئی

بنگلہ دیشی ٹیم مشفق الرحیم کی قیادت میں ویسٹ انڈیز پہنچ گئی

  


ڈھاکا( نیٹ نیوز)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم کی قیادت میں بلند عزائم لئے ویسٹ انڈیز پہنچ گئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 22 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 اگست کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹئی میچ 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 ستمبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 13 سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ اس سیریز سے بنگلہ دیش کی ٹیم کو 2015 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی اور ورلڈ کپ کے لئے بہترین کھلاڑی بھی میسر آئیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -