جنوبی افریقہ ، انگلینڈ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیمیں کل ون ڈے میں مدمقابل

جنوبی افریقہ ، انگلینڈ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیمیں کل ون ڈے میں مدمقابل

  


جوہانسبرگ ( نیٹ نیوز ) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی انڈر 19کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا ۔ اس سیریز کے لئے جنوبی افریقہ کی ٹیم اس وقت انگلینڈ کے دورہ پر ہے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ سیریز کا دوسرا میچ دن دو بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 10 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ 18 اگست کو کھیلا جائیگا ۔ چوتھا ایک روز میچ 20 اگست کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا آخری اور 5واں ایک روز میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -