گریگ بلیوٹ آسٹریلین ٹیم کے فیلڈنگ کنسلٹنٹ مقرر

گریگ بلیوٹ آسٹریلین ٹیم کے فیلڈنگ کنسلٹنٹ مقرر

  

سڈنی ( نیٹ نیوز)آسٹریلین ٹیم نے سابق کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ماضی کے بہترین فیلڈر گریگ بلیوٹ کی خدمات حاصل کر لیں۔وہ دو ٹورز کے دوران کینگرو ٹیم کے فیلڈنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کریں گے۔ انہیں زمبابوے کے دورے پر ٹرائنگولر سیریز کے علاوہ پاکستان کیخلاف یو اے ای میں ہونے والی سیریز کے دوران ایکشن میں دیکھا جائے گا۔ جنوری میں اسٹیو رکسن کے کوچنگ اسٹاف چھوڑ جانے کے بعد سے آسٹریلین ٹیم کسی مستقل فیلڈنگ کوچ کے بغیر کھیل رہی ہے اور حالیہ عرصے میں مائیک ینگ عارضی طور پر اس عہدے کو سنبھال چکے ہیں۔ سال رواں کے آغاز میں شین وارن کو بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسپن بالنگ کوچ کی حیثیت سے طلب کیا گیا تھا جبکہ پاکستانی اسپنرز سے مقابلے کیلئے متایا مرلی دھرن کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اب ڈیرن لیمین کے دور میں ایک اور سابق کھلاڑی کو اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -