ناروے کے لارس پیٹرز نے سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ جیت لیا

ناروے کے لارس پیٹرز نے سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ جیت لیا

  

ناروے( نیٹ نیوز )ناروے کے لارس پیٹرز نورڈ ہگ نے آرکٹک ریس آف ناروے سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ جیت لیا ۔ ناروے کے پہاڑوں پر بنے خوبصورت سائیکل ٹریک پر ہونیوالی ریس میں رائیڈر نے جیت کے لیے بھرپور زور لگایا ۔ ریس کا افتتاحی مرحلہ 204 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا جس میں شرکا نے اپنی بہترین پرفارمنسز دکھائیں ۔ میزبان ملک کے رائیڈر نورڈہگ نے شاندار رائیڈنگ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ وہ مقررہ فاصلہ چار گھنٹے اکاون منٹ اور تین سیکنڈز میں طے کر کے سرفہرست رہے ۔ اٹلی کے ڈیوڈ ولیلا کی دوسری اور نیدر لینڈ کے سٹیون کی تیسری پوزیشن رہی ۔ ناروے سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ 207 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل ہو گا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -