انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ ،کوارٹرفائنل لائن مکمل

انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ ،کوارٹرفائنل لائن مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو( نیٹ نیوز)کینیڈا میں جاری فیفا انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ کی کوارٹرفائنل لائن مکمل ہوگئی ہے۔ شمالی کوریا، امریکا، جرمنی، کینیڈا، نائیجیریا، نیوزی لینڈ، فرانس اور جنوبی کوریا نے ناک آﺅٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ کوارٹر فائنلز اسٹیج میں ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ امریکا اور شمالی کوریا ،دوسرا جرمنی اور کینیڈا کے درمیان ہوگا۔17 اگست کو پہلے میچ میں نائیجیریا اور نیوزی لینڈ جبکہ دوسرے میچ میں فرانس اور جنوبی کوریا آمنے سامنے ہونگی۔
 سیمی فائنلز 20 اگست جبکہ فیصلہ کن معرکہ 24 اگست کو ہوگا۔