عمران خان سٹیج پر پہنچ گئے

عمران خان سٹیج پر پہنچ گئے
عمران خان سٹیج پر پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی قیادت میں آزادی مارچ کے وفاقی دارلحکومت پہنچنے کے بعد آبپارہ چوک میں جلسے اور دھرنے کے لئے اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔ اس وقت اسٹیج پرچیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، ڈپٹی چیئر مین شاہ محمود قریشی، پارٹی صدر جاوید ہاشمی، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پر ویز خٹک، صدر تحریک انصاف پنجاب جاوید چودھری، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد اور اعظم سواتی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اسدعمر، شیریں مزاری اور شفقت محمودسمیت دیگر رہنماءبھی جلسہ گاہ میں موجودہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں اپنے قائد کا خطاب سننے کی منتظر ہے۔پہلے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ عمران خان صبح کے وقت خطاب کریں گے لیکن عین وقت پر حکمت عملی تبدیل کردی گئی۔شیخ رشید نے سب سے پہلے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تک اتنا بڑا عوامی سمندر نہیں دیکھا۔

مزید :

قومی -