طاہر القادری کی طبیعت اچانک ناساز

طاہر القادری کی طبیعت اچانک ناساز
 طاہر القادری کی طبیعت اچانک ناساز

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری کے طبیعت اچانک نا ساز ہو جانے کی وجہ سے انقلاب مارچ کے شرکا ءسے ان کا خطاب ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ عوامی تحریک کے کارکنوں کے ایک بڑی تعدادوفاقی دارلحکومت میں ان کے خطاب کی منتظر ہے۔ اس سے قبل طاہر القادری لاہور سے انقلاب مارچ کی قیادت کرتے ہوئے رات گئے اسلام آباد پہنچے تھے ۔ایک جانب عمران خان کا خطاب جاری تھا تو دوسری جانب ان کی طبیعت کی ناسازی کی خبر آگئی۔

ذرائع نے بتایاکہ لمبے سفر اور تھکاوٹ کی وجہ سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے جسم کو درد ہے اور بخار میں مبتلاء ہوگئے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -