گوجرانوالہ کے واقعہ کے بعد عمران خان کا گجرات میں داخل ہونے سے انکار

گوجرانوالہ کے واقعہ کے بعد عمران خان کا گجرات میں داخل ہونے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان نے گوجرانوالہ واقعہ کے بعد گجرات شہر میں داخل ہونے سے انکار کر دیا اور اپنے کارکنوں ‘ پارٹی کے عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر اسلام آباد پہنچیں ان کے قافلے میں شریک ہونے اور انکا خطاب سننے کی کوشش نہ کی جائے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے گجرات میں پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کو ایک پیغام بھیجا ہے کہ انہیں پہلے سے ہی گجرات سے سیکیورٹی خدشات تھے اب گوجرانوالہ کے واقعہ کے بعد وہ گجرات شہر میں کسی جلسے سے خطاب نہیں کریں گے جبکہ عمران خان کا قافلہ بائی پائی روڈ سے جہلم کی طرف ساڑھے چار بجے کے قریب روانہ ہو گیا اس سے قبل عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری بھی بائی پاس روڈ سے برق رفتاری کے ساتھ گزر گئے اور انہو ں نے بھی گجرات شہر میں داخل ہونے سے انکار کر دیا یہ امر قابل زکر ہے کہ گجرات شہر میں جی ٹی ایس چوک میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنے قائد کے استقبا ل کا بھر پور انتظام کر رکھا تھا جو دھرے کا دھرا رہ گیا۔

مزید :

صفحہ اول -