گوجرانوالہ آزادی مارچ اور ن لیگ کے کارکنوں میں 5مقامات پر تصادم ،4کارکن زخمی

گوجرانوالہ آزادی مارچ اور ن لیگ کے کارکنوں میں 5مقامات پر تصادم ،4کارکن زخمی ...

  

                                    گوجرانوالہ (بےورورپورٹ) تحریک انصاف کا قافلہ علی الصبح چندا قلعہ بائی پاس پر پہنچا جہاں مقامی قائدین نے ان کا بھرپور استقبال کیا،کارکنوں کی جانب سے اپنے قائدین کاآتش بازی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا گیا، نوجوان کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے اس موقع پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے انہیں بھرپور سکیورٹی فراہم کی لانگ مارچ کا یہ قافلہ جی ٹی روڈ سے ہو تا ہوا جب مقامی ایم پی اے عمران خالد بٹ اور لیگی رہنما سلمان خالد بٹ عرف پومی بٹ کے ڈیرہ بس سٹاپ کے قریب پہنچا تو لیگی ایم پی اے کے کارکنوں اور ساتھیوں نے ان کا باقاعدہ راستہ روکنے کی کوشش کی اور بعد ازاں ان پر باقاعدہ پتھراو¿ شروع کر دیا۔کارکنوں نے جوتےاں بھی ہوا میں لہرائیں ،واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے نوٹس پر لیگی رہنماءسمیت 7افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،لیگی رہنماءپومی بٹ نے ساتھیوں سمیت گرفتاری دے دی،بعد ازاں آر پی او گوجرانوالہ سعد اختر بھروانہ اور سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر نے فوری موقع پر پہنچ کر نہ صرف حالات کو کنٹرول کیا بلکہ اپنی نگرانی میں لانگ مارچ کے قافلہ کو بھرپور سکیورٹی دیتے ہوئے پنڈی بائی پاس اور پھر راہوالی تک پہنچا دیا جہاں سے ہوتا ہو ایہ قافلہ اپنی اگلی منزل کی طرف رواں دواں ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -