” گلو بٹ “ کے بعد گوجرانوالہ میں ” پومی بٹ “ سامنے آ گیا

” گلو بٹ “ کے بعد گوجرانوالہ میں ” پومی بٹ “ سامنے آ گیا

  

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے لئے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں گاڑیاں توڑنے کے واقعہ پر ملک گیر شہرت حاصل کرنے والے ” گلو بٹ “ کے بعد اب گوجرانوالہ میں ” پومی بٹ “ بھی سامنے آ گیا ہے اور اس پومی بٹ کے بارے میں ےہ کہا جارہا ہے کہ اس کے ایماءپر مسلم لیگ (ن) کے ورکروں نے عمران خان کے آزادی مارچ پر حملہ کیا تھا گزشتہ روز میڈیا پر گلو بٹ کے ساتھ ساتھ’ ’پومی بٹ “کا ذکرکےاجاتا رہا اور مسلم لیگ (ن) اس پوزیشن میں بھی نہ رہی کہ وہ ہمارا کارکن نہیں ہے کیونکہ وہ گوجرانوالہ سے (ن) لیگ کے ایم پی اے کا سگا بھائی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -