مسلم لیگ ن خود ہی اپنی حکومت کے قبل از وقت خاتمے کی ذمہ دار ہوگی،گیلانی

مسلم لیگ ن خود ہی اپنی حکومت کے قبل از وقت خاتمے کی ذمہ دار ہوگی،گیلانی

  

لاہور(آئی این پی )سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) خود ہی اپنی حکومت کے قبل از وقت خاتمے کی ذمہ دار ہوگی،لانگ مارچ کے تناظر میں بالفرض حکومت کو گھر بھیج دیا جاتا ہے تو پیپلزپارٹی آئین کی پیروی کرے گی، حکومت نے پنجاب میں سڑکوں اور دیگرجگہوں پر کنٹینر لگا کر لانگ مارچ کے ساتھ غلط طریقے سے نمٹنے کی کوشش کی تھی، جو عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنی، تاہم آخر میں اسے اپنی غلطی کا احساس ہوگیا، یہ اچھی بات ہے ۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے تناظر میں بالفرض حکومت کو گھر بھیج دیا جاتا ہے تو پیپلزپارٹی آئین کی پیروی کرے گی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت نے پنجاب میں سڑکوں اور دیگرجگہوں پر کنٹینر لگا کر لانگ مارچ کے ساتھ غلط طریقے سے نمٹنے کی کوشش کی تھی، جو عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنی۔ تاہم آخر میں اسے اپنی غلطی کا احساس ہوگیا، یہ اچھی بات ہے۔انہوں نے قومی سلامتی کانفرنس اور تیرہ و چودہ اگست کی تقریبات کا انعقاد کرکے حکومت یہ تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ فوج اس کے ساتھ ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسی طرح حکومت لانگ مارچ کے معاملے پر عدلیہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ عدالت کے حکم سے پہلے نواز شریف سراج الحق کو فون کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہوں نے یہ حکم واپس لے لیا تھا، لہٰذا کنٹینر ہٹائے جاسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو اپنے وقار کا تحفظ کرنا چاہییے اور خود کو سیاسی رنگ دینے کی کسی بھی کوشش کو روکنا چاہیے

مزید :

صفحہ اول -