گورنر سندھ کاطاہر القادری، فضل الرحمن ،سعد رفیق ، شجاعت ،شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ

گورنر سندھ کاطاہر القادری، فضل الرحمن ،سعد رفیق ، شجاعت ،شیخ رشید سے ٹیلی ...

  

کراچی(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ عشرت العباد نے طاہر القادری، مولانا فضل الرحمن ، چوہدری شجاعت ،شیخ رشید اور خواجہ سعد رفیق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔گورنر سندھ نے ملک کی موجو دہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق جوں جوں انقلابی و آزادی مارچ شہر اقتدارکے قریب آتے جا رہے ہیں ملک کے اہم لیڈران کے درمیان موجو دہ حالات پر رابطوں میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری ، جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا او ر ملک کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی ،بعد میں گورنر سندھ نے چوہدری شجاعت اور شیخ رشید سے بھی رابطہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -