بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کو بے روزگار نوجوان نے جوتا دے مارا

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کو بے روزگار نوجوان نے جوتا دے مارا

  

لدھیانہ(ما نیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کو بےروز گار نوجوان نے جوتا دے مارا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل 68 ویں یوم آزادی کے حوالے سے لدھیانہ کے قریب ایک تقریب میں موجود تھے کہ ایک نوجوان نے ان کو جوتا دے مارا تاہم وہ محفوظ رہے۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے یہ اقدام بے روز گاری سے تنگ آ کر اٹھایا۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل پر جوتا پھینکنے والے نوجوان کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی عالمی رہنما?ں کوتقریبات میں جوتے کھانے پڑے ہیں جس میں 2000ئ سے لے کر 2008ئ تک دو بار امریکہ کے صدر رہنے والے جاج ڈبلیو بش بھی شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -