خیبر ایجنسی فورٹ سلوپ میں سکیورٹی فورسز نے بارود بھری گاڑی تباہ کر دی ، 4دہستگرد ہلاک

خیبر ایجنسی فورٹ سلوپ میں سکیورٹی فورسز نے بارود بھری گاڑی تباہ کر دی ، ...

  

خیبر ایجنسی(آئی این پی )خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے فورٹ سلوپ میں سیکورٹی فورسز نے بارود سے بھری ایک گاڑی تباہ کردی، جس کے نتیجے میں چار مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے فورٹ سلوپ میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشتبہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس کے نہ رکنے پر فورسز نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی تباہ ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے گینگریز گروپ سے بتایا جا رہا ہے۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاخیبرایجنسی

مزید :

صفحہ آخر -