عمران خان نے شیخ رشید کو گاڑی سے ”نکال‘ ‘دیا، اسپغول....تے کچھ نہ بول،سربراہ عوامی لیگ

عمران خان نے شیخ رشید کو گاڑی سے ”نکال‘ ‘دیا، اسپغول....تے کچھ نہ بول،سربراہ ...

  

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں داخل ہونے کے کچھ ہی دیر بعد شیخ رشید کو اپنی گاڑی سے باہر نکال دیا اور شیخ رشید سماءنیوز چینل کی گاڑی میں سوار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوا تو فیض آباد پہنچنے پر گاڑی رکی اور شیخ رشید باہر نکل آئے جس پر کچھ ہی فاصلے پر کھڑی نجی ٹی وی چینل کی گاڑی بھی رک گئی جسے دیکھ کر شیخ رشید اس میں سوار ہو گئے۔ نیوز چینل کی گاڑی میں سوار ہونے پر جب ایک رپورٹر نے پوچھا کہ عمران خان نے انہیں گاڑی سے کیوں نکال دیا ہے تو انہوں نے خوشگوار موڈ میں جواب دیا کہ ” اسپغول۔۔۔ تے کچھ نہ بول“۔دوسری جانب چند حلقوں کا یہ بھی خیال ہے کہ شیخ رشید گاڑی سے اترے تو عمران خان جلدی میں انہیں ادھر ہی چھوڑ کر نکل گئے.

مزید :

صفحہ آخر -