بہت لڑلیا ،بہت کاٹ لیا ،بہت مار لیا ، اب ہمسایہ ممالک اختلافات بھلا دیں ،بھارتی وزیراعظم

بہت لڑلیا ،بہت کاٹ لیا ،بہت مار لیا ، اب ہمسایہ ممالک اختلافات بھلا دیں ...

  

  نئی دہلی(اے این این)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جنوبی ایشیا کے تمام ممالک پرزوردیاہے کہ خطے سے غربت کے خاتمے کے لیے مل جل کر کام کریں ، اگر بغیر ہتھیار کے برطانیہ جیسی عظیم سلطنت سے آزادی حاصل کی جا سکتی ہے تو متحد ہو کر خطے سے غربت کو بھی مٹایا جا سکتا ہے، وقت آ گیا ہے کہ جب ہمسایہ ممالک اپنے باہمی اختلافات پیچھے چھوڑ کر غربت کے خاتمے پرتوجہ مرکوز کریں، بہت لڑ لیا، بہت کاٹ لیا بہت مار لیا،ایک بار مڑ کر اگر پیچھے دیکھیں تو اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے، ہم نے صرف ملک کو مجروح کیا اور دنیا میں اپنی بدنامی کی ہے۔بھارت کے یوم آزادی کے موقع پرنئی دہلی کے لال قلعے سے اپنی پہلی تقریر میں نریندر مودی نے کہا کہ ہمیںماضی کے ٹکرا اور کشیدگی سے نکلنے کی ضرورت ہے میں نے حلف برداری کی تقریب میں تمام سارک ممالک کے سربران کی شرکت سے بہت اچھی شروعات ہوئی ہے بھارت دنیا میں امن اور شانتی کے لیے کام کرے گا۔ انہوں نے بھارت کے غریبوں ملک کے تمام غریب خاندانوں کے لیے ایک لاکھ روپے کے بیمے کی ایک سکیم کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر غریب خاندان کے لیے بینک میں کھاتہ کھولا جائے گا اور بیمے کی یہ رقم کسی مشکل گھڑی میں استعمال کی جا سکے گی۔ انھوں نے ایک ڈیجیٹل بھارت کا تصور پیش کیا اور کہا کہ ملک کے ہر گاو¿ں کو براڈ بینڈ سے جوڑا جائے گا اور آنے والے دنوں میں ہر کوئی موبائل فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے حکومتی اداروں تک رسائی حاصل کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ترقیاتی پروگرام وضع کرنے والا سب سے اہم ادارہ پلاننگ کمیشن اپنی معنویت کھو چکا ہے اور اس سے ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ بدلے ہوئے حالات کے مطابق ایک نیا ادارہ تشکیل دیا جائے گا۔ انھوں نے بھارت کو مینو فیکچرنگ حب بنانے کا اعلان کیا اور پوری دنیا کی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ اپنی مصنوعات بھارت میں تیار کریں اور اسے کہیں بھی فروخت کریں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت میں ملازمتوں کے لیے مینوفیکچرنگ میں مہارت حاصل کرنی ہو گی۔ مودی نے اپنی تقریر میں ملک میں صفائی کی مہم پر خاص زور دیا ۔ انھوں نے کہا کہ گندگی ختم کرنے کے بارے میں اتنی بیداری پیدا کی جائے گی کہ آئندہ پانچ برس میں ملک سے گندگی کا خاتمہ کیا جا سکے گا۔ ملک میں ریپ کے واقعات پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شرمناک واقعات سے پوری دنیا میں بھارت کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔ انھوں کہا کہ ان واقعات پر قابو پانے کے لیے حکومت اور عوام کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ ایک برس کےاندر ملک کے ہرچھوٹے بڑے سکول میں ٹوائلٹس تعمیر کیے جائیں گے اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ ٹوائلٹس بنیں گے۔ انھوں نے ملک میں ریپ کے واقعات پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شرمناک واقعات سے پوری دنیا میں بھارت کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔ انھوں کہا کہ ان واقعات پر قابو پانے کے لیے حکومت اور عوام کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ مودی نے ذات پات اور مذہبی تشدد کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس طرح کے ٹکرا سے ترقی کے عمل کو نقصان پہنچے گا۔ بہت لڑ لیا، بہت کاٹ لیا بہت مار لیا۔ ایک بار مڑ کر اگر پیچھے دیکھیں تو اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے۔ اس سے ہم نے صرف ملک کو مجروح کیا ہے اور دنیا میں اپنی بدنامی کی ہے ۔ وزیر اعظم کے طور پر یوم آزادی کے موقع پر مودی کی یہ پہلی تقریر تھی۔ ان کی تقریر میں میڈیا میں کافی دلچسپی تھی۔ ماہرین نے اپنے جائزے میں ان کی تقریر کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ اگرچہ یہ تحریر شدہ تقریر نہیں تھی لیکن یہ عوام کا دل جیتنے کے لیے ایک بہت سوچی سمجھی تقریر تھی۔مودی کی یہ تقریر تقریبا ایک گھنٹے کی تھی اور یہ ایک غیر تحریر شدہ بے ساختہ تقریر تھی۔بھارتی وزیراعظم 

مزید :

صفحہ آخر -