کراچی:نجی بینک کے دفتر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:نجی بینک کے دفتر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
 کراچی:نجی بینک کے دفتر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کے علاقے آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع نجی بینک کے مرکزی دفتر میں آگ لگنے سے 3 فلور مکمل طور پر جل گئے، ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔تفصیلات کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع نجی بنک کے مرکزی دفتر کی 12 منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے عمارت کی 13ویں اور 14 منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ بجھانے کے لئے 6 فائرٹینڈڑز کے علاوہ سنارکل کی مدد بھی لی گئی اور فائربریگیڈ اہلکاروں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ریسکیو اہل کاروں کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم متاثرہ تینوں فلور پر موجود اشیا مکمل طور پر جل گئیں۔

مزید :

کراچی -