ہمارا وزیر اعظم عمران خان ،نواز شریف کا دور ختم ہو گیا : جاوید ہاشمی

ہمارا وزیر اعظم عمران خان ،نواز شریف کا دور ختم ہو گیا : جاوید ہاشمی
ہمارا وزیر اعظم عمران خان ،نواز شریف کا دور ختم ہو گیا : جاوید ہاشمی

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ یہ 10 لاکھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف جائیں تا کہ غنڈہ گردی اور لوٹ کھسوٹ ختم ہو، ہمارا وزیر اعظم عمران خان ہو گا ، کسی اور کا اس عہدے کے لئے نام نہیں سننا چاہتے ہیں ۔وفاقی دارلحکومت میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے لوگوں کا اتنا بڑا ہجوم نہیں دیکھا جو اتنی بارش میں بھی بیٹھے ہیں،20 کروڑ لوگ آج عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں،تحریک انصاف کے سربراہ40 گھنٹوں سے مسلسل جاگ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری دھرتی کا وزیر اعظم کوئی لٹیرا نہیں ہو سکتا، یہ فیصلے کرنے کا موقع ہے، قوم کی تقدیر ہم نے خود بدلنی ہے،اس ملک کو عزت اور روزگار عمران خان ہی دے گا، ہماری جنگ اصولوں کی جنگ ہے اور ہمارے آئین کا محافظ عمران ہو گا، کارکنوں کی آواز دبانے والوں کی زبان کھینچ لیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -