اقوام متحدہ نے داعش سے تعلق رکھنے پر 6 افراد کو بلیک لسٹ قرار دےدیا

اقوام متحدہ نے داعش سے تعلق رکھنے پر 6 افراد کو بلیک لسٹ قرار دےدیا
اقوام متحدہ نے داعش سے تعلق رکھنے پر 6 افراد کو بلیک لسٹ قرار دےدیا

  

 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے شدت پسندتنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے چھ افراد کو بلیک لسٹ قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیکورٹی کونسل نے داعش سے تعلق رکھنے والے چھ افراد بشمول اس کے ترجمان کو بلیک قرار دے دیا ہے، اس کے علاوہ سیکورٹی کونسل نے شدت پسندوں کو اسلحہ اور مالی امداد فراہم کرنے والے افراد پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ شدت پسندتنظیم کو سیکورٹی کونسل پہلے ہی بلیک لسٹ قرار دے چکی ہے، تاہم اب جن 6 افراد کو بلیک قرار دیا گیا ہے ان پر سفری پابندیوں کے علاوہ ان کے اثاثوں کو بھی منجمد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -