کولمبو میں پاکستان کی آل ٹیم 332رنز پر آﺅٹ، ہیراتھ کی 9وکٹیں

کولمبو میں پاکستان کی آل ٹیم 332رنز پر آﺅٹ، ہیراتھ کی 9وکٹیں
کولمبو میں پاکستان کی آل ٹیم 332رنز پر آﺅٹ، ہیراتھ کی 9وکٹیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک ) سری لنکاکے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 332رنز بنا کر آﺅ ٹ ہوگئی، وکٹ کیپر سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری سکورکی جبکہ رنگنا ہیراتھ نے 9کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تیسرے دن کھیل 244رنز 6وکٹوں کے نقصان پر شروع کی تو273کے مجموعی سکور پر عبدالرحمان 16بنا کر آﺅٹ ہوگئے ۔ کریز پر سرفراز احمد کا ساتھ دینے وہاب ریاض آئے اور 28رنز کی پارٹنر شپ کے بعد وہاب 17رنز بنا کر ہیراتھ کا شکار بن گئے۔سعدی اجمل کی کریز پر آمد کے ساتھ ہی سرفراز احمد نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں جانب سٹروکس کھیل کر اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی ۔ 315رنز کے سکور پر سرفراز احمد بھی ہیراتھ کی گھومتی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے ، اس موقع پر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ شاید پاکستان پہلی اننگز میں لیڈ لینے میں بھی کامیاب نہ ہوسکے تاہم سری لنکن فاسٹ باﺅلر پرساد کی مہربانی سے جنید خان نے تین چوکے لگا کر سکور 332رنز تک پہنچا دیا ۔اس موقع پر سعید اجمل 4رنز بنا کر ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ لیفٹ آرم سپنر رنگنا ہیراتھ نے 127رنز دے کر 9کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جو 1999ءمیں دہلی میں انیل کمبلے کی اننگز میں 10وکٹوں کے بعد کسی سپنر کی پاکستان کے خلاف بہترین کارکردگی ہے ۔ سرفراز احمد پانچ سال بعد سنچری سکور کرنیوالے پہلے پاکستانی ٹیسٹ وکٹ کیپر بن گئے ہیں ۔ اس سے قبل 2009ءمیں کامران اکمل نے سری لنکا ہی کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 154رنز کی ناٹ آﺅ ٹ اننگز کھیلی تھی ۔

مزید :

کھیل -