شہریار خان بلا مقابلہ چیئر مین پی سی بی منتخب

شہریار خان بلا مقابلہ چیئر مین پی سی بی منتخب
شہریار خان بلا مقابلہ چیئر مین پی سی بی منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) شہریار خان بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئر مین منتخب ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے نئے چیئر مین18اگست کو گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق شہر یار کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اور وہ بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ، کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد پیر تک شہریار کے چیئرمین منتخب ہونے کا اعلان کردیاجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تقرری سے پی سی بی میں پائی جانے والی افراتفری اور بے جا بیان بازی بھی بند ہو جائے گی،پی سی بی کے نئے چیئر مین18اگست کو پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔یاد رہے کہ شہریار خان اس سے قبل 2003 ءمیں جنرل توقیر ضیا کے استعفے کے بعد پی سی بی کے چیئرمین مقرر کیے گئے تھے۔ماہرین کے مطابق ہندوستان میں شہریار خان کے خاندانی مراسم کی وجہ سے توقع کی جارہی ہے کہ پی سی بی اوربی سی سی آئی کے درمیان تعلقات میں بھی بہتری آئے گی جس کے بعد پاکستان ہندوستان کی کرکٹ کی بحالی ممکن ہوسکے گی۔

مزید :

کھیل -