”کھانا ملے نہ ملے نسوارملتی رہے“ ، خیبر پختونخوا کے پٹھانوں کی خواہش
اسلام آباد (ویب ڈیسک) خیبر پی کے سے آنےوالے آزادی مارچ کے قافلے میں شامل افراد نسوار کے ہزاروں پیکٹس بھی ساتھ لائے، پٹھانوں کاکہنا تھا کہ یہ ان کی سی این جی ہے، جب تک ملتی رہے گی جوش برقرار رہے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پٹھانوں کی مجبوری دیکھ کرآزادی مارچ کے سٹیج کے گرد نسوار فروشوں نے بھی ڈیرے ڈال لئے ہیں، قافلے میں شامل لوگوں سے جب ان کے کھانے پینے اور دیگر انتظامات بارے سوال کیا گیا تو لوگوں نے کہاکہ انہیں کھانا ملے یا نہ ملے میں صرف نسوار ملتی رہے۔ آزادی مارچ کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں نسوار کی فروخت میں دھڑا دھڑ اضافہ دیکھنے کو ملا، زیرو پوائنٹ سے فیض آباد اور فیض آباد سے آبپارہ تک تین شاہراﺅں پر تازہ نسوار کی آوازیں گونجتی رہیں۔