پر تشدد کارروائیاں روکنے کیلئے عالمی ضابطہ عمل کی تشکیل ضروری ہے : امام کعبہ

پر تشدد کارروائیاں روکنے کیلئے عالمی ضابطہ عمل کی تشکیل ضروری ہے : امام کعبہ
پر تشدد کارروائیاں روکنے کیلئے عالمی ضابطہ عمل کی تشکیل ضروری ہے : امام کعبہ

  

دبئی(ویب ڈیسک) امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے دہشتگردی اور پرتشدد کارروائیوں کو روکنے کیلئے رہنماﺅں، سکالرز اور نوجوانوں کیلئے ایک عالمی ضابطہ عمل بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عالم اسلام کی معروف دینی شخصیت عبدالرحمان السدیس نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے اپنے خطبہ میں غزہ، شام اور عراق میں انسانیت کیخلاف جاری قتل عام کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا عالمی برادری یہ سب کچھ ہوتا دیکھتی اور سنتی رہی جس سے یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ اگلی نسل صرف تشدد، دہشت اور تہذیبوں کے تصادم پر ہی یقین کرنے لگے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک عالمی ضابطہ عمل تشکیل دینے کی فوری ضرورت ہے جس میں لیڈر اور سکالرز اپنے پیغامات دیں اور نوجوان نسل اپنی فکر اور راستے کو درست کرے اور نئے میڈیا بھی راست راہ اپنائیں۔

مزید :

بین الاقوامی -