عمران گھر جاکر کرکٹ کھیلیں: مریم نواز

عمران گھر جاکر کرکٹ کھیلیں: مریم نواز
عمران گھر جاکر کرکٹ کھیلیں: مریم نواز

  

اسلام آباد،لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم یوتھ لون پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے ایک بار پھر منتخب وزیراعظم اور جمہوریت کی حمایت کرتے ہوئے عمران خان کو مسترد کر دیا ہے۔ قوم عمران خان کے جھوٹوں، یوٹرن اور تصادم کی پالیسیوں سے تنگ ہے، آپ گھر جائیں اور کرکٹ کھیلیں، انقلاب اور سونامی کی شیروں کے ہاتھوں پٹائی ہو رہی ہے۔ ٹوئیٹر پر تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ پوری قوم جمہوریت کے حق میں ہے، وہ جمہوریت کو کبھی ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ ایک بار پھر پاکستانیوں نے منتخب وزیراعظم نواز شریف اور جمہوریت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان پارٹی کا سر مایہ ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -