افغان سرحدی پولیس میں جھڑپ،چیف سمیت 8 اہلکار مارے گئے

افغان سرحدی پولیس میں جھڑپ،چیف سمیت 8 اہلکار مارے گئے
افغان سرحدی پولیس میں جھڑپ،چیف سمیت 8 اہلکار مارے گئے

  

سپن بولدک (ویب ڈیسک) چمن بارڈرسے متصل افغانستان کے سرحدی ضلع سپن بولدک میں افغان سرحدی پولیس کے درمیان جھگڑا فائرنگ کے نتیجے میں سرحدی پولیس چیف سمیت 8 افغان پولیس اہلکار مارے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر چمن بارڈر سے متصل افغانستان کے سرحدی ضلع سپن بولدک میں 14اور 15اگست کی درمیانی شب ضلعی پولیس مرکز میں ضلعی پولیس چیف شائستہ خان اور پولیس آفیسر محمد رضا کے درمیان معمولی تکرار پر جھگڑا ہوا ۔افغان ذرائع کے مطابق کہ لڑائی کے دوران فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں ضلعی پولیس چیف شائستہ خان ان کے محافظ اور داماد موقع پر ہلاک ہو گئے۔

مزید :

بین الاقوامی -