پارلیمنٹ مدت پوری کرے گی ، عمران آئندہ بھاری مینڈیٹ سے آسکتے ہیں : عرفان صدیقی

پارلیمنٹ مدت پوری کرے گی ، عمران آئندہ بھاری مینڈیٹ سے آسکتے ہیں : عرفان ...
پارلیمنٹ مدت پوری کرے گی ، عمران آئندہ بھاری مینڈیٹ سے آسکتے ہیں : عرفان صدیقی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہاہے کہ انشاءاللہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی ، عمران خان سیاسی کھلاڑی ہیں ، چار پانچ سال بعد بھاری مینڈیٹ لے کرآسکتے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے عرفان صدیقی کاکہناتھاکہ عمران خان کو مطالبات کرنے کا حق حاصل ہے لیکن آئین موجود ہے ، اس کیخلاف کوئی کام نہیں ہوسکتا، ہرمطالبے کو آئین کی چھلنی سے چھننا ہوگا۔اُنہوں نے پس پردہ عمران اور قادری سے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ کسی کے کہنے پر کوئی مستعفی نہیں ہوتا، عمران خان بھی کارکنان کے کہنے پر مستعفی نہیں ہوں گے ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -