بھارت: 18 سالہ لڑکی زیادتی کے بعدقتل

بھارت: 18 سالہ لڑکی زیادتی کے بعدقتل
بھارت: 18 سالہ لڑکی زیادتی کے بعدقتل

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد بھائی سمیت گلے کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے شمال مشرقی علاقے کے اول نگر میں گھر سے 18 سالہ لڑکی اور 9 سالہ بچے کی لاش ملیں جنہیں گلے کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لڑکی کی لاش برہنہ حالت میں گھر کے فرش سے ملی جسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا جبکہ اسکے 9 سالہ چھوٹے بھائی کی لاش گھر کی دوسری منزل پر کمرے سے ملی۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -