آزادی مارچ ،سیاسی جماعتیں حکومت ، تحریک انصاف میں مفاہمت کے لیے سر گرم

آزادی مارچ ،سیاسی جماعتیں حکومت ، تحریک انصاف میں مفاہمت کے لیے سر گرم
آزادی مارچ ،سیاسی جماعتیں حکومت ، تحریک انصاف میں مفاہمت کے لیے سر گرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سیاسی حلقوں نے آئندہ 72 گھنٹوں کو اہم قرار دےدیا ہے ، حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان کسی بھی مفاہمت میں پیپلز پارٹی،متحدہ قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی اہم کردار ادا کریں گی، معاملات طے ہونے کی صورت میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت بارے آئینی تبدیلیوں اور تجاویز کا معاملہ قومی اسمبلی کی کارروائی معطل کرکے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے آزادی مارچ اور عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کی خبریں وفاقی دارالحکومت کے سیاسی منظر نامے میں ہیجان خیزی کا باعث بن رہی ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق آئندہ 72 گھنٹے پاکستان کی سیاسی صورتحال میں اہم ہیں جس کے دوران مارچ کی سیاست اور حکومت کی حکمت عملی اپنے حتمی مراحل طے کرے گی۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی، حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان شٹل ڈپلومیسی کے تحت معاملات آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے بھی موجودہ صورتحال پر اپنی تجاویز تیار کرلی ہیں جن کی روشنی میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کے استحکام کو یقینی بنایا جائےگا۔

مزید :

اسلام آباد -