فلپائن : 2 جنگجو گروپوں کا داعش سے اتحاد کا اعلان

فلپائن : 2 جنگجو گروپوں کا داعش سے اتحاد کا اعلان
فلپائن : 2 جنگجو گروپوں کا داعش سے اتحاد کا اعلان

  

منیلا (ویب ڈیسک) فلپائن کے جنگجو گروپوں نے عراق و شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کے ساتھ اتحاد کا اعلان کردیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں سرگرم دو جنگجو گروپوں بنگسا مورو اسلامک فریڈم فائٹرز (پی آئی ایف ایف) اور ابو سیاف نے داعش کے ساتھ اتحاد کا اعلان کردیا اور اس کی ویدیو بھی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردی۔ پی آئی ایف ایف کے ترجمان ابو مصری ماما نے فرانسیسی خبررساں ادارے کے ساتھ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے داعش اور اس کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے ساتھ اتحاد کرلیا ہے تاہم ابو مصری نے واضح کیا کہ ان کا داعش کے سخت اصولوں کو اپنے علاقے میں نافذ کرنے کا کوئی ادارہ نہیں ہے۔ ابو مصری کا مزید کہنا تھا کہ وہ نہ تو داعش کی مدد کے لئے فلپائن سے جنگجو بھیجیں گے اور نہ ہی اس مقصد کیلئے لوگوں کی تربیت کررہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -