شام: مسجد کے باہر دھماکے میں 22 نمازی شہید

شام: مسجد کے باہر دھماکے میں 22 نمازی شہید
شام: مسجد کے باہر دھماکے میں 22 نمازی شہید

  

 دمشق (ویب ڈیسک) شام کے صوبے درعا میں مسجد کے باہر بم دھماکے میں 22 نمازی شہید اور 30 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ درعا کے قصبہ نمار میں ایک مسجد کے باہر بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 22 نمازی شہید جبکہ 30 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد آرہے تھے،دھماکہ خیز مواد مسجد کے باہر کھڑی ایک کار میں نصب کیا گیا تھا۔ شامی مبصر گروپ کے مطابق تاحال واضح نہیں کہ یہ کس کی کارروائی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -