برطانیہ میں پاکستانی شخص کی بے شرمی ، سات سال قید

برطانیہ میں پاکستانی شخص کی بے شرمی ، سات سال قید
برطانیہ میں پاکستانی شخص کی بے شرمی ، سات سال قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(بیورورپورٹ )برطانیہ کے شہر سٹوک اینڈ ٹرینٹ سٹفورڈ شائر میں رہائش پذیر پاکستانی شہری31سالہ مظفر کو کراﺅن کورٹ کے جج ڈیوڈ فلیچر نے 7سال قید بامشقت کی سزا سنادی ۔
 مذکورہ شخص نے اپریل میں اپنے گھر منعقد ہونے والی ایک شراب کی محفل کے بعد 16سالہ مہمان لڑکی کے ساتھ منہ کالا کیا اور بعد ازاں دو مرتبہ اس نے جنسی حملے کیے، ان جنسی حملوں کی فلم اس نے موبائل فون پر ریکارڈ بھی کر لی۔ گجرات کے نواحی گاﺅں معروف کا مظفر اپنی فیملی کے ہمراہ مانچسٹر سے تقریبا پچاس میل دورسٹوک اینڈ ٹرینٹ میں رہائش پذیر ہے اور اپنا ذاتی کاروبار کرتا ہے۔
 دوکمسن بچوں کے باپ مظفر معروف نے عدالت میں اپنے جرم سے انکار کیا مگر عدالت کی جیوری نے اس کے موبائل سے بنائی گئی فلم کی روشنی میں اسے نہ صرف قصور وار ٹھہرایا بلکہ اسکا نام جنسی درندوں کی لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔