فاسٹ باﺅلر جنید خان سر پر بال لگنے سے زخمی

فاسٹ باﺅلر جنید خان سر پر بال لگنے سے زخمی
 فاسٹ باﺅلر جنید خان سر پر بال لگنے سے زخمی

  

 کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جنید خان سر پر بال لگنے سے زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز بیٹنگ کے دوران سری لنکن باﺅلر پرساد کی بال سر پر لگنے سے جنید خان زخمی ہوگئے ۔فاسٹ باﺅلرکو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے باعث وہ میزبان ٹیم کی دوسری اننگز میں باﺅلنگ کرنے میدان میں نہیں آئے۔ قومی ٹیم کے منیجر معین خان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ جنید کو ہسپتال لے کر آئے ہیں جہاں ٹیسٹ کے بعد اصل صورتحال سامنے آئے گی۔

مزید :

کھیل -