سانحہ ماڈل ٹاﺅن : عدالت کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت 21افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

سانحہ ماڈل ٹاﺅن : عدالت کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت 21افراد کیخلاف مقدمہ ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن : عدالت کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت 21افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ نے منہاج القران کی درخواست پر  وزیراعظم ، وفاقی وزیرداخلہ ، وزیراعلیٰ پنجاب ، سابق وزیرقانون  اورپولیس حکام سمیت 21افراد کیخلاف سانحہ ماڈل ٹاﺅن  کا  مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیاجبکہ پنجاب حکومت نے فیصلے  کیخلاف اپیل کرنے کافیصلہ کرلیا۔

ادارہ منہاج القرآن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے اندراج مقدمہ کے لیے دائر درخواست کی ایڈیشنل سیشن جج راجہ اجمل نے سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنادیا۔ ہفتہ کو سنائے گئے فیصلے میں عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایس ایچ او فیصل ٹاﺅن سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ۔عدالت نے قراردیاہے کہ پولیس نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے اور مقدمے میں وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیردفاع خواجہ آصف ، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ، وزیراطلاعات پرویز رشید ، سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناٗ ء اللہ ، حمزہ شہباز شریف ،سابق سیکریٹری وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت 21افراد کو نامزد کرنے کا حکم دیاگیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  حکومت پنجاب نے عدالتی فیصلے کے خلاف سیشن کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے اور اِس سلسلے میں وکلاء کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے تحریری فیصلہ ملنے کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کیخلاف مقدمے کے اندراج سے پہلے  قانونی رائے لینے کا فیصلہ کرلیاہے اور اِس سلسلے میں مزید دو دن لگ سکتے ہیں ۔

مزید :

لاہور -Headlines -