تبدیلی کا سورج طلوع ہوتے دیکھ رہا ہوں:شاہ محمود قریشی

تبدیلی کا سورج طلوع ہوتے دیکھ رہا ہوں:شاہ محمود قریشی
تبدیلی کا سورج طلوع ہوتے دیکھ رہا ہوں:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بنانے اسلام آباد آئے ہیں ، تبدیلی کا سورج طلوع ہوتے دیکھ رہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق زیرو پوائنٹ پر اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان کے حامی میدان میں آئیں ،ہم عمران خان کی قیادت میں اپنی منزل پر پہنچیں گے ، ٹھنڈی ہوا بھی تبدیلی کے اشارے دے رہی ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا سے آنے والے پٹھانوں کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کنٹینر ہٹا کر مثال قائم کی ، ّآج اسلام آباد اور پنڈی والوں کا رخ زیرو پوائنٹ کی طرف دیکھ رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج رات کنٹینر پر کارکنوں کے ساتھ سوئیں گے ۔
 

مزید :

اسلام آباد -