سانحہ ماڈل ٹاﺅن تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ سے متعلق متضاد اطلاعات

سانحہ ماڈل ٹاﺅن تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ سے متعلق متضاد اطلاعات
سانحہ ماڈل ٹاﺅن تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ سے متعلق متضاد اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنیوالے کمیشن کی رپورٹ سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کمیشن نے صوبائی حکومت کو ذمہ دارقراردیتے ہوئے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے متعلقہ حکام نے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ وزیراعلیٰ کو ایک ہفتہ قبل بھجوادی تھی جسے تاحال عام نہیں کیاگیا۔کمیشن نے اپنی رپورٹ میں ذمہ داران کا واضح تعین کرتے ہوئے قراردیاہے کہ پولیس نے مس ہینڈلنگ کی اور نہتے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں ۔ یادرہے کہ اِس سے قبل ذرائع کے حوالے سے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیاتھاکہ کمیشن نے صوبائی حکومت کو کلین چٹ دیدی ہے تاہم عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیاجارہاہے کہ رپورٹ کو جلد ازجلد منظرعام پر لایاجائے ۔

دوسری جانب  ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو سانحے کا ذمہ قرار نہیں دیا گیا۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ کی روشنی میں حکومت کو ذمہ داران کا تعین کرنے کے احکامات دیئے ہیں اور صوبائی حکومت کی جانب سے رپور ٹ پرفوری عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -