تیسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا کے 2 وکٹوں پر 177 رنز، پاکستان کے خلاف 165 رنز کی برتری حاصل کر لی

تیسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا کے 2 وکٹوں پر 177 رنز، پاکستان کے خلاف 165 رنز کی ...
تیسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا کے 2 وکٹوں پر 177 رنز، پاکستان کے خلاف 165 رنز کی برتری حاصل کر لی
کیپشن:   Match

  

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے اور سری لنکا نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا بنا لئے ہیں اور پاکستان کے خلاف 165 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ کمار سنگاکارا 54 اور مہیلا جے وردھنے 49 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سری لنکا نے پہلی اننگز میں320 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 332 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور جب سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسے 12 رنز کے خسارے کا سامنا تھا تاہم پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے اس میچ میں بھی مردآہن ثابت ہوئے ہیں اور دونوں کھلاڑی پاکستانی باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی چوتھے روز 177 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کریں گے۔

مزید :

کھیل -