آزادی اور انقلاب مارچ کے گرد حفاظتی حصار بنا لیا: چوہدری نثار

آزادی اور انقلاب مارچ کے گرد حفاظتی حصار بنا لیا: چوہدری نثار
 آزادی اور انقلاب مارچ کے گرد حفاظتی حصار بنا لیا: چوہدری نثار

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملٹری کے اہم خفیہ ادارے کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری کئے گئے ہیںلہذا وفاقی دارلحکومت میں موجود آزادی اور انقلاب مارچ کی جلسہ گاہوں کے گرد حفاظتی حصار بنا لیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جلسوں کی جمہوری سرگرمیوں میں کوئی حلل نہیں ڈالا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار علی خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی روز سے ملک میں آزادی اور انقلاب مارچ کا معاملہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ حکومت کی جانب سے دھرنوں کے شرکاءکومکمل سیکیورٹی مہیا کی گئی ہے اور اس مقصد کے لئے پولیس اوردیگر سیکیورٹی ایجنسیز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک عوامی تحریک انتظامیہ سے بھرپور تعاون کر رہی ہے ، پی ٹی آئی سے بھی ایسے ہی تعاون کی توقع ہے۔ حکومت کی جانب سے لانگ مارچ یا دھرنوں میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی گئی ہے اور نہ ہی ڈالی جائے گی۔

مزید :

قومی -