دونوں بھائی شریف ہیں تو استعفیٰ دے دیں، عمران جیسا ”ونڈرفل“ آدمی نہیں دیکھا: شیخ رشید

دونوں بھائی شریف ہیں تو استعفیٰ دے دیں، عمران جیسا ”ونڈرفل“ آدمی نہیں ...
دونوں بھائی شریف ہیں تو استعفیٰ دے دیں، عمران جیسا ”ونڈرفل“ آدمی نہیں دیکھا: شیخ رشید
کیپشن: Sheikh Rashid

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے” گو نواز شریف گو“، ” گو شہباز شریف گو“، اگر دونوں بھائی شریف ہیں تو استعفیٰ دیں، عمران خان جیسا”ونڈرفل“ آدمی نہیں دیکھا۔ اسلام آباد آزای مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چوروں کی شہ رگ پر ہاتھ رکھ دیا، موجودہ وزیراعظم اور اسمبلیاں جعلی ہیں، حکمرانوں نے صرف اپنے گھر کے لوگوں کو برسر روزگار کیا،اسحارق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے پاس بھارت میں اداکاروں سے ملنے کا وقت تھا لیکن کشمیر کے لیڈروں سے ملنے کا وقت نہیں تھا، پنجاب حکومت کے گینز ورلڈ ریکارڈ بھی جعلی تھے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کنٹینر بلٹ پروف نہیں تھا، ان جیسا ”ونڈرفل“ آدمی نہیں دیکھا، 8 سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا جس کی سزا بھگت رہا ہوں، فخر ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -