شفاف انتخابی نظام کا مطالبہ پوری قوم کا ہے: سراج الحق

شفاف انتخابی نظام کا مطالبہ پوری قوم کا ہے: سراج الحق
شفاف انتخابی نظام کا مطالبہ پوری قوم کا ہے: سراج الحق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابی نظام کوشفاف بنانے کا مطالبہ پوری قوم کا ہے، جماعت اسلامی بھی عمران خان کے اس مطالبے کی حمایت کرتی ہے۔جمہوری ملک میں حکومت کے سامنے مطالبات پیش کرنا ہی جمہوری طرز عمل ہے اورامید ہے ملک کو اس سیاسی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کو اسلام آباد آنے والے دوسیاسی جماعتوں کے کارکنوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں ،وہ کسی دوسرے ملک کی افواج نہیں جنہوں نے اسلام آباد پر چڑھائی کی ہے ،دونوں جماعتیں عوام کے حقوق ،آئین کی بالا دستی اور جمہوریت کی بقا کی بات کرتی ہیں ،عمران خان کی طرف سے انتخابی نظام کو شفاف بنانے کا مطالبہ پوری قوم کا مطالبہ ہے ،جماعت اسلامی پہلے دن سے اس مطالبے کو سپورٹ کررہی ہے۔انہوں نے کہا ہم طاہر القادری کی طرف سے پیش کردہ جائز مطالبات کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

امیر جما عت اسلامی نے امید ظاہر کی کہ وہ ملک و قوم کو اس بڑے بحران سے نکالنے میں ضرور کامیاب ہونگے ،انہوں نے عمران خان اور طاہر القادری اور خود حکومت کی طرف سے اپنے کارکنوں کو ہر حال میں پرامن رہنے کی ہدائت کو انتہائی مثبت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ معاملات پر امن انداز میں حل ہوجائیں گے ۔سراج الحق نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے دونوں جلوسوں کے شرکاءکیلئے الگ الگ میڈیکل کیمپ لگائے ہیں اور شرکاءکو کھانے پینے کی اشیاءبھی فراہم کی جارہی ہیں ۔

مزید :

قومی -