حکومت پیچھے ہٹنے اور قربانی دینے کیلئے تیار ہو جائے: سراج الحق

حکومت پیچھے ہٹنے اور قربانی دینے کیلئے تیار ہو جائے: سراج الحق
حکومت پیچھے ہٹنے اور قربانی دینے کیلئے تیار ہو جائے: سراج الحق
کیپشن:   Siraj Ul Haq

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے حکومت پیچھے ہٹنے اور قربانی دینے کیلئے تیار ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے مطالبات پر ابھی تک حکومتی موقف سامنے نہیں آیا، وہ حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ پیچھے ہٹنے اور قربانی دینے کیلئے تیار ہو جائے کیونکہ قربانی دینے اور پیچھے ہٹنے میں ہی حکومت کی عزت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو جواب دینا ہو گا کتنے مطالبات مان سکتی ہے، ایسا نظام دینا ہو گا جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -